آپﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا،آپ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔محمدظفر بُزدار ڈی پی او

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:22

آپﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا،آپ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔محمدظفر بُزدار ڈی پی او
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی زیر صدارت عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں محفل میلاد کاانعقاد،آپ ﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا۔محمد ظفر بُزدارڈ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺکی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

اسی حوالہ سے تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،جس کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ محفل میلاد میں ثناء خواں حضرات نے بھی شرکت کی جنہوں نے آپ ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیے۔بعدازاں مشہور عالم دین مولانا علامہ طاہر اشرفی نے خطاب کیاکہ آپﷺ کی تعلیمات اپنا کر کے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

آپ ﷺ کا قرب ہی آخرت میں نجات کاواحد ذریعہ ہے۔محفل میلاد میں انجمن تاجران،صحافی برادری اورمعززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت۔ڈی پی او بہاولنگر نے محفل میلاد میں خطاب کے دوران کہا کہ آپﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا،آپ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے،آپ ﷺ کی سیر ت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔محفل میلاد کے اختتام پرعالم دین علامہ مولانا رمضان صاحب نےملک کی سلامتی اور شہداء پولیس کے لیے دعا کی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں