آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ سے محبت کامل ایمان ہے،محمد سہیل خان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:07

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ سے محبت کامل ایمان  ہے،محمد سہیل خان
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد سے ظلم اور جہالت کے بادل چھٹ گئے.

(جاری ہے)

ہم  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ سے محبت کامل ایمان  ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام  بھائی چارہ، اتحاد، یگانگت، محبت، رواداری کا درس دیں تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم  مقاصد حاصل نہ کر سکیں.

سہیل خان نے کہا کہ ہادی برحق آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امن اور مساوات کا درس دیا انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا پہلا  زینہ اتباع رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں پوشیدہ ہے.ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے سہیل خان نے مذید  کہا کہ علمائے کرام اخوت، بھائی چارہ اور امن و اتحاد  کا درس دیں تاکہ خطے میں امن برقرار رہے. انہوں نے کہا کہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ بیان کی جائے تاکہ نوجوان نسل اپنی زندگی کو اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے مطابق ڈھال سکیں.

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں