حکومت نے صوبہ بھر میں 9 سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:07

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) حکومت نے صوبہ بھر میں 9 سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں پنجاب میں پہلا ٹیکنالوجی زون لاہور میں بنایا جائیگا بعد ازاں یہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سرگودھا‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ گجرانوالہ‘ ڈیرہ غازی خان‘ بہاولپور میں قائم کئے جائینگے جس کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی زون ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں بنایا جائیگا جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں