بہاولنگر،کالعدم تنظیم کی جانب سے ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کالعدم تنظیم کی جانب سے ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے جبکہ وفاقی پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں بند کردی گئی ہیں اور جو ملازمین چھٹیوں پر تھے انہیں فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری طرف تمام اضلاع کی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں موٹرے پر آنیوالے انٹر چینجز پر پولیس کی بھای نفری تعینات کریں اور آنے جانیوالی گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کریں تاکہ بڑھتی ہوئی ہنگامہ آرائی کو روکنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں