ملک کے مختلف شہروں میں چینی فی کلو 115 روپے تک جا پہنچی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:29

ملک کے مختلف شہروں میں چینی فی کلو 115 روپے تک جا پہنچی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ملک کے مختلف شہروں میں چینی فی کلو 115 روپے تک جا پہنچی ہے دوسری طرف گزشتہ روز چینی کی بوری کی قیمت 11200 روپے تک جا پہنچی ہے اس طرح فی کلو چینی تھوک میں 112 روپے میں پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے دکانداروں نے چینی کے نرخ 115 روپے تک کردیئے ہیں دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر گنے کی امدادی قیمت 300 روپے من نہ کی گئی تو ہم شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی بند کرکے گڑ کی فروخت شروع کردینگے اس وقت بھی مختلف شہروں میں نئے گڑ کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کرنے لگے ہیں ہوٹلز مالکان نے بھی چینی کی بجائے گڑ والی چائے کے بورڈز آویزاں کردیئے ہیں جو لذت اور ذائقے میں چینی سے بہت زیادہ لذیز ہے۔

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments