بس آپ نے گھبرانا نہیں‘ چینی‘ گھی‘ پٹرول‘ گیس‘ بجلی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی فی من 40 روپے اضافہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:58

بس آپ نے گھبرانا نہیں‘ چینی‘ گھی‘ پٹرول‘ گیس‘ بجلی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی فی من 40 روپے اضافہ
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) بس آپ نے گھبرانا نہیں‘ چینی‘ گھی‘ پٹرول‘ گیس‘ بجلی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی فی من 40 روپے اضافہ کردیا گیا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے 30/70 فارمولے سے سرکاری آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اس کی قیمتوں میں 26 اکتوبر سے باقاعدہ اضافہ کردیا گیا ہے 15 کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 1045 روپے سے بڑھا کر 1060 روپے کردی گئی ہے اسی طرح 80 کلو معدے کی بوری کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اب اس کے ریٹ 5600 سے بڑھ کر 5800 روپے کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں