بہاولنگر ،بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو قتل کردیا

اتوار 21 نومبر 2021 16:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو قتل کردیا ،لاش چھت سے لٹکا کر ملزمان کی خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاکے ۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں بستی کھرلاں والی موضع صادق نگر میں بیوی کی جانب سے آشنا اور اسکے ساتھیوں کی مدد سے خاوند کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے 22 سالہ محمد عاشق کو اسکی بیوی نازیہ نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر قتل کیا ملزمان نے مقتول کی لاش کپڑے سے باندہ کرچھت کے گارڈر سے لٹکا کر قتل کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی تھانہ مدرسہ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی ناذیہ آشنا بابر، آصف اور عرفان سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقتول عاشق کی ملزمہ ناذیہ سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بابر سے ناجائز تعلقات تھے جس سے منع کرنے کی پاداش میں محمد عاشق عرف کاشف کو قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں