بہاولنگر، بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کا گلا دبا کر لاش چھت پر لٹکا دی

بہاولپور کے علاقے صادق نگر میں مبینہ طور پر خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 21 نومبر 2021 19:43

بہاولنگر، بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کا گلا دبا کر لاش چھت پر لٹکا دی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 21 نومبر 2021) بہاولنگر میں انتہائی دلخراش واقعہ، بیوی نے مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا دبا کر لاش چھت پر لٹکا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگرمیں بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش کو چھت سے لٹکا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے علاقے صادق نگر میں مبینہ طور پر خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزمہ نے بائیس سالہ محمد عاشق کی لاش کپڑے سے باندھ کر چھت سے لٹکائی اور اہل خانہ کو بتایا کہ شوہر نے خودکشی کرلی۔ مقتول کے والد نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عاشق کی بیوی نازیہ نےساتھی ملزمان کی مدد سے واردات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔صادق نگر کے تھانے مدرسہ میں مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی نازیہ، آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

والد نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول عاشق کی نازیہ سےآٹھ ماہ قبل شادی ہوئی ، مبینہ طورپر نازیہ کے بابر سے تعلقات تھے، روکنے پرمحمد عاشق کو قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔جب کراچی کے علاقے کورنگی میں بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو ذبح کردیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش پلنگ کے نیچے چھپا دی تھی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتول کو ذبح کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے آشنا کے حوالے سے بھی بتایا۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ سونی نامی شخص سے اُس کے تعلقات تھے، دونوں نے مل کر جاوید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں