موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت آئندہ ماہ 31دسمبر تک پوری ہوجائیگی

پیر 29 نومبر 2021 15:36

موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت آئندہ ماہ 31دسمبر تک پوری ہوجائیگی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت آئندہ ماہ 31دسمبر تک پوری ہوجائیگی اور الیکشن کمیشن 120کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے اور اس لئے بلدیاتی انتخابات اپریل 2022ء میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے دوسری طرف بلدیاتی نمائندوں نے بھی لنگوٹ کس لئے ہیں اور ابھی سے ہی پینافلیکس اور اشتہاری مہم کے ساتھ ساتھ غمی و خوشی میں شامل ہونے کے علاوہ اپنے حلقہ کی مختلف مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنز کے عملہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی تیاریاں مکمل رکھیں 31دسمبر کو بلدیاتی نمائندوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کیلئے ووٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ 8300 پر دیکھ سکتے ہیں۔

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>