بہاولنگر‘نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 24 مئی 2022 15:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد نے انکا استقبال کیا ڈی پی او فیصل گلزار نے یاد گار شہدائ پر پھول چڑھائے اور انکے بلند درجات کے لیے دعا کی اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈی پی او نے امن وامان اور پچیس مئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او سے کرائم میٹنگ کی اور احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں