بہاولنگر،سانحہ فیصل آباد کیخلاف تحریک انصاف نے بہاولنگرمیں یوم سوگ منایا گیا،سٹی چوک بہاولنگر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

منگل 9 دسمبر 2014 19:07

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) سانحہ فیصل آباد کے خلاف ملک بھر کی طرح پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے حکم پر بہاولنگرمیں بھی یوم سوگ منایا گیا۔یوم سوگ کے موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک مظفر علی خان ایم پی اے ممتازمہاروی مرکزی رہنما معظم چوہدری ڈاکٹر راؤ شاہد تسلیم راؤ مدثر علی خان سیدندیم زمان شاہ رانا مبشرسہیل پیر اقبال چشتی عدنان کچھی کی زیر قیادت ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔

احتجاجی ریلی سٹی چوک بہاولنگر سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب بہاولنگر پہنچ۔اس موقع پرپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک مظفر علی خان نے کہا کہ جس طرح حکومت کے ایماء پر فیصل آباد میں ظلم کی جو داستاں رقم کی گئی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کوشہید کیا گیا ہے اس کا خون ضرور رنگ لائے گا انہوں نے کہا کہ کفر کا معاشرہ قائم رہ سکتاہے لیکن ظلم پر مبنی معاشرہ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا ظالموں کی رسی دارز ضرور ہے لیکن انکی پکڑ ضرور ہوگی ملک مظفر علی خان نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر جس طرح فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ عابدشیر علی اور طلال چوہدری کے حکم پر جو خون کی ہولی کھیلی گئی ہے اس کا انہیں ضرور حساب دینا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی رہنما معظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے چوری شدہ منڈیٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس کا ہمیں آئینی حق ہے دنیا میں کہیں بھی احتجاج کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاجی دھرنا گذشتہ 121دن سے ہورہا ہے جس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ہم جمہوری اور پرامن لوگ ہیں پولیس اور مسلم لیگ (ن)کے گلوبٹوکے ذریعے ہمارے کارکنوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں آنے کے بعد تمام ظالموں سے حساب لیاجائے گا اس موقع پر پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت نے فیصل آباد میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کا واضع حکم ہے کہ کسی بھی میڈیا گروپ کے خلاف اگر کوئی کارکن یا عہدیدار تشدد میں پایا گیا تواس خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ہم آزاد میڈیا کے حق میں اور آزادی صحافت کے علمبردار ہیں تقریب سے تحصیل جنرل سیکرٹری رابا مبشرسہیل راؤ مدثر علی خان سید ندیم زمان شاہ سمیت دیگر مقررین بھی خطاب کیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں