رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی شربا مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا

اتوار 26 مارچ 2023 15:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی شربا مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا۔ متوسط طبقہ 2 وقت کی روٹی کمانے سے محروم ، لوٹ مار اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی بہاولنگر اور گرد و نواح میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بول رہا ہے تو دوسری طرف حکومت، انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی۔

دوکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا اور کوئی بھی دوکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروٹ سبزیاں و گوشت سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے کو تیار نہیں ماہ رمضان سے پہلے کیلا150 روپے درجن، سیب 250 روپے کلو، خربوزہ 80 کلو, اسٹابری 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہی تھی ماہ صیام شروع ہوتے ہی کیلا 400 روپے درجن، سیب 400 روپے کلو، خربوزہ 200 روپے کلو، اسٹابری 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے اسی طرح دیگر اشیائ میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل تو دی جاتی ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ خورد و نوش کی تمام اشیائ کی خرید کی فراہمی کو کنٹرول ریٹ پر یقینی بنایا جائے تا کہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں