مردم شماری کرنے والے سرکاری ملازم کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

اتوار 26 مارچ 2023 15:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) مردم شماری کرنے والے سرکاری ملازم کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

وحید نامی سرکاری ملازم نے تھانہ شہر فرید میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں اسکا سرکاری ٹیب اور نقدی ڈاکوؤں نے لوٹ لی جس پر پولیس نے بڑی مستعدی سے کام لیتے ہوئے واقع کی جیو فنسنگ کی اور حالات کو مشکوک پائے تو ملازم کو بیانات میں تضادات پائے گئے مزید تفتیش پر ملزم نے سرکاری ٹیب گم ہونے پر ڈرامہ رچانے کا اعتراف کر لیا جس پر ملزم کے خلاف غلط اطلاع کرنے پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں