منڈی صادق گنج ہڈی والا میں شادی شدہ نوجوان نے گھریلوحالات سے تنگ آکرپھندہ لیکرخود کشی کر لی

اتوار 26 مارچ 2023 15:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) منڈی صادق گنج ہڈی والا میں شادی شدہ نوجوان نے گھریلوحالات سے تنگ آکرپھندہ لیکرخود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

عبدالعزیز نامی شادی شدہ نواجون گھریلو حالات سے تنگ آ کر گھر میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق عبدالعزیز ذہنی مریض تھا اور وہ کچھ عرصہ زیر علاج تھا ۔دوسری طرف اہل علاقہ کے مطابق عبدالعزیز ایک بیٹے کا باپ اورمالی طور پریشان تھا اور گھر میں فاقے کشی تھی جس پر اس نے خود کشی کر لی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں