بہاولنگر میں مسافروں سے بھری ٹریکٹر دریائے ستلج میں جاگری9 خواتین سمیت12افراد جاں بحق

جمعہ 14 ستمبر 2007 23:49

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2007ء)بہاولنگر میں تھانہ شاہ رسال کی حدود میں دریائے ستلج میں مسافروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے نو خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثہ اْس وقت پیش آیا جب دیہاتی خواتین ٹریکٹر ٹرالی پر سوار کپاس کی چنائی سے واپس آرہی تھی کہ ٹرالی بے قابو ہو کر دریائے ستلج میں جاگری جس سے بارہ افراد ڈوب کر جاں بحق گئے ۔مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے فوری طور پر امدادی کاروائی کر کے دو افراد کو زندہ بچا لیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں