بہاول نگر: وین اور ٹریلر تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،7زخمی

پیر 8 جون 2015 22:45

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں وین اور ٹریلر میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چک69۔

(جاری ہے)

4 آر کے قریب مسافر وین چیچہ وطنی سے ہارون آباد جارہی تھی کہ سامنے سے آتے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں2 خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں کو تحصیل اسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں