بہاولنگر‘ آئی جی پنجاب پولیس نے اشتہاریوں کی گر فتاری کیلئے 675خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

بدھ 15 جولائی 2015 12:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) بہاولنگر سمیت پنجاب میں امن وامان کے قیام کے لئے آئی جی پنجاب پولیس نے اشتہاریوں کی گر فتاری کے لئے 675خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیر انے صوبہ میں قیام امن اور اشتہاریوں کی گر فتاری کے لئے ایلیٹ فورس سمیت پولیس پر مشتمل 675خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطر ناک اشتہاریوں ،سر کی قیمت والے مجرموں اور دہشت گردوں کی فہر ستیں ان ٹیموں کو فراہم کریں اور اس ضمن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر تھانہ کی بھی خصوصی ٹیم ان مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے-

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں