بہاولنگر ، حساس اداروں کا تھانہ کھچی والاکے علاقے میں سرچ آپریشن ،6مشتبہ افغانی گرفتار

جمعہ 24 جولائی 2015 23:05

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) حساس اداروں اور پولیس کا تھانہ کھچی والاکے چک نمبر 170 7/Rمیں مشترکہ سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ غیر ملکی افغان افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ کھچی والا کے چک نمبر 170 7/Rمیں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث جرائم پیشہ خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی تلاشی کے عمل کے دوران 6مشتبہ افراد جو مشا ہبت حلیے سے غیر ملکی افغان معلوم ہونے والے 6مشتبہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھے کو حراست میں لے لیا گیاگرفتار ہونے والے مشتبہ افراد نے اپنے نام رمضان خان ، بابر خان، عمران خان، عبدالکریم ، سیف اﷲ خان ، اور عباس خان بتایاگرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ کھچی والا منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں