بہاولپور؛ چڑیا گھر میں 11 روز قبل پیدا ہونے والے شیر کے چاروں بچے ہلاک

جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:15

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بہاولپور کے چڑیا گھر میں 11 روز قبل پیدا ہونے والے شیر کے چاروں بچے شیرنی کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بیماری کے باعث ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بہاولپور کے چڑیا گھر میں 11 روز قبل شیرنی نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا۔

(جاری ہے)

شیرنی کے چار بچوں میں سے 2 بچے ماں کا دودھ نہ پینے کی وجہ سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ شیرنی کا تیسرا بچہ بھی شیرنی کا دودھ نہ پینے کی وجہ سے بیماری کا شکار ہو گیا اور جمعرات کے روز ہلاک ہو گیا تھا۔

بہاولپور کے ویٹرنری اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق شیرنی اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی تھی اس وجہ سے شیرنی کے بچوں کو چڑیا گھر کی انتظامیہ فیڈر کے ذریعے دودھ پلاتی تھی۔ بچے ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے۔ چوتھے بچے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں