ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت نے تھانہ بخشن خان کے معروف مقدمہ قتل کافیصلہ

ایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے ملزمان باپ بیٹا کو بری کر دیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:19

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت نے تھانہ بخشن خان کے معروف مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کاحکم سنا دیامقدمہ کا دوسرے ملزمان باپ بیٹا کو بری کر دیا گیااستغاثہ کے مطا بق ملزمان باپ بیٹوں امتیاز ،ایاز ،فلک شیر نے 29مئی 2013کو تھانہ نخشن خان کے علاقہ موضع عظیم میں جائیداد اور رشتے کے تنازع پر فائر نگ کر کے اپنے مخالف حاجی محمد کو قتل کر دیا تھا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران خورشید نے مقدمہ قتل کیس کی سماعت کے بعد ملزم امتیاز کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے دوسرے ملزمان باپ بیٹافلک شیر اور ایازکو بری کر دیا فاضل عدالت نے ملزم امتیاز کو دو لاکھ روپے مقتول ے ورثاء کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں