دوستوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا انجام انتہانی دردناک، دوستوں نے دولہا پر اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی،دولہا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 17:04

دوستوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا انجام انتہانی دردناک، دوستوں نے دولہا پر اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی،دولہا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء)دوستوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا انجام انتہانی دردناک ثابت ہوا کہ دولہا کو ہسپتال جانا پڑگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں عمران نامی نوجوان نے اپنی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب میں اپنے قریبی دوستوں کو مدعو کرنا نامناسب سمجھا جس کا انجام یہ نکلا کہ ان دوستوں نے غصے میں آکردولہا پر اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ لگنے سے دولہا کافی جھلس گیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دولہا عمران کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے.

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں