بہاولنگر سے خودکش حملوں‌کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ مبینہ دہشت گرد گرفتار، خودکش حملوں‌میں‌استعمال ہونے والی جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد

ہفتہ 5 اپریل 2008 12:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2008ء) سیکیورٹی اداروں نے ملک میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو پنجاب کے علاقے بہاولنگر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں‌کی گرفتاری خفیہ معلومات کی بناء پر عمل میں‌آئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے پچھہترکلوگرام دھماکہ خیز مواد اور خودکش حملوں‌میں استعمال ہونے والی جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتارہونے والوں میں فاروق راجن پوری، انعام الحق بھی شامل ہے، جو سابق وفاقی وزیر اعجازالحق پر ناکام خودکش حملے میں بھی ملوث تھے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ملک کے کئی شہروں میں ہونے والے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں جبکہ مزید خودکش حملوں کی تیاری کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں