بہاولنگر میں نجی سکول کے طالب علم نے اپنے ہی سکول کے باہر فائرنگ کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 31 اکتوبر 2016 17:08

بہاولنگر میں نجی سکول کے طالب علم نے اپنے ہی سکول کے باہر فائرنگ کردی

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31اکتوبر۔2016ء) بہاولنگر میں نجی سکول کے ایک طالب علم نے اپنے ہی سکول کے باہر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افسر لیاقت علی ملک نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں پیش آیا۔ڈی پی او کے مطابق مذکورہ طالب علم اسکول کے باہر 3 گولیاں فائر کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔فائرنگ کے بعد اسکول کا گارڈ الرٹ ہوگیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکول کو فوری طور پر خالی کروایا۔واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں