بہاولنگر، مختلف حادثات میں5سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق ،6افراد زخمی ہو گئے

اتوار 12 مارچ 2017 18:12

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) مختلف حادثات میں5سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق 6افراد زخمی ہو گئے ،چک35فتح میں موٹرسائیکل سوار نی5سالہ ارسلان کو کچل دیا جبکہ ڈاہرانوالہ کے مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو رونڈڈالا،تفصیلات کے مطابق چپک 35فتح کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے گلی میں کھیلتے ہوئے 5سالہ بچہ ارسلان کو کچل دیا جس سے موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرے واقعہ میں ڈاہرانوالہ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے مقبول احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا اور2افراد زخمی ہوئے ایک اور واقع میں تھانہ سٹی کی حدود بھٹہ محمد پورہ میں وقارنامی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ آرہا تھا کہ راہ چلتی بچی کو بچاتے ہو ئے موٹر سائیکل سلپ ہو گیا جس سے تینوں موٹر سائیکل سوار نیچے گر نے سے زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں