بہاولنگر،تین اوباشو ں کی دوشیزہ کیساتھ جنسی زیادتی

اتوار 9 اپریل 2017 12:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء)تھانہ تخت محل کی حدود میں تین اوباشوں نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے تخت محل میں کشمیراں بی بی نامی لڑکی کوتین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ متاثرلڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیراں بی بی نے ملزمان حاصل خان،فلک شیر اور لیاقت علی کیخلاف کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست دیدی ہے اور ملزمان کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں