بنگلا دیش جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل مسترد

1971 میں مبینہ جنگی جرائم پرمیر قاسم علی کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے

منگل 30 اگست 2016 20:42

بنگلا دیش جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل مسترد

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل مسترد کر دی ہے اور انہوں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔ بنگلا دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس کے سنہا نے 1971 میں مبینہ جنگی جرائم پر میر قاسم علی کے خلاف موت کی سزا کو برقرار رکھا۔انہوں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ جنگی جرائم کے جعلی الزامات کے ذریعے ان کے رہنماوٴں کو نشانہ بنانے کیلئے جنگی جرائم کی عدالت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی مقدمات کی سماعت میں بین الاقوامی معیار پورا نہ کرنے پر بنگلا دیش کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں