امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں دفتر دینے کا فیصلہ

منگل 21 مارچ 2017 12:51

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں دفتر دینے کا فیصلہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں دفتر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کو وائٹ ہائوس میں ایک دفتر دیا جائے گا۔وہ امریکی انتظامیہ کے مرکز ویسٹ ونگ میں کام کریں گی تاہم ان کے عہدے کا کوئی سرکاری نام نہیں ہو گا اور نہ ہی انھیں اس کی تنخواہ ملے گی۔

اس عہدے کی رو سے 35 سالہ ایوانکا کو خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔امریکی اخبار پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایوانکا صدر ٹرمپ کو متنوع امور پر مشاورت فراہم کریں گی۔ایوانکا ایک فیشن برانڈ کی مالک ہیں۔ ان کے خاوند جیرڈ کشنر پہلے ہی صدر ٹرمپ کے اعلی سطح کے مشیر ہیں۔

(جاری ہے)

بعض حلقوں نے اس جوڑے کے امریکی صدر پر اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے مفادات کا ٹکرا ہو سکتا ہے۔

یہ بحث بھی ہو رہی ہے کہ آیا ٹرمپ کے خاندان اور ان کی تجارتی سرگرمیوں میں واضح سرحد موجود ہے۔جنوری میں صدر ٹرمپ کی تقرری کے بعد سے ایوانکا بین الاقوامی رہنماں کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ملاقاتوں میں شامل رہی ہیں، جن میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور جرمنی کی چانسلرانجیلا میرکل کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں