بہاولنگر، پسند کی شادی کے تنازعے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،2خواتین ہلاک، 3افراد زخمی

جمعہ 19 مارچ 2010 16:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19مارچ۔ 2010ء) بہاولنگر کے نواحی گاوٴں حافظ والا میں پسند کی شادی کے تنازعے پر نامعلوم افراد نے گھرمیں داخل ہوکرفائرنگ کرکے دوخواتین کو ہلاک اور تین افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راشدہ بی بی اور حنیفہ بی بی ہلاک جبکہ شاہد، راشد اور ماجد زخمی ہوگئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں