چشتیاں ، بہاولنگر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں انگلش ٹیچر جاں بحق ،

بدھ 12 ستمبر 2018 16:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) بہاولنگر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چشتیہ پارک کالونی کے رہائشی انگلش سبجیکٹ سپیشلسٹ رفیق بیگ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چک مدرسہ میں تعینات انگلش سبجیکٹ سپیشلسٹ رفیق بیگ سکول سے چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس آرہے تھے کہ ماڈل تھانہ صدر کے قریب دوسرے موٹرسائیکل سوار سے تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے سبجیکٹ سپیشلسٹ رفیق بیگ کو تشویش ناک حالت میںملتان ریفرکردیا۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں