بہاولنگر ،ْ ڈاکٹرز کی بے حسی کے باعث نومولود دم توڑ گیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:02

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) بہاولنگر میں ڈاکٹرز کی بے حسی کے باعث نومولود دم توڑ گیاہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خاتون مریضہ نے ایمرجنسی بلاک کے سامنے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا تاہم انتظامیہ اور ڈاکٹر کی بے حسی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے نو مولود دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کے اہلخانہ کے مطابق نورین بی بی کوبارہ گھنٹے قبل ڈلیوری کیلئے ہسپتال لایا گیا تھاتاہم بارہ گھنٹے گزرجانے کے باوجود مریضہ کا آپریشن نہیں کیاگیاجس کے بعد خاتون نے ایمرجنسی بلاک کے سامنے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں