بہاولنگر،ہارون آباد‘دیہی مرکز صحت کھچی والامیں لیڈی ڈاکٹر پر نا معلوم خواتین سے حملہ کر دیا اہسپتال کے انچارج اور کلرک کو تبدیل کر د

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:07

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) دیہی مرکز صحت کھچی والامیں لیڈی ڈاکٹر پر نا معلوم خواتین سے حملہ کر دیا اہسپتال کے انچارج اور کلرک کو تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقے کی معزز شخصیات نے بتایا کہ دیہی مرکز صحت کھچی والا سے حال ہی میں تبدیل ہونے والے ڈاکٹر اپنے عملے کے ذریعے ہسپتال میں آنے والے مریضوں خصوصا زچگی و دیگر آپریشن کے لئے آنے والی خواتین مریضوں کو بہلا پھسلا کر ڈاکٹر کے پرائیویٹ ہسپتال بھجوا کر اپنے حصہ بقدرجُسہ وصول کرتے ہیں جس کی بنا پر ہسپتال میں کشیدگی بھی پائی جاتی ہے گذشتہ سے پیوستہ روز نا معلوم خواتین نے لیڈی ڈاکٹر کے کمرہ میں جا کر بد تمیزی کرتی رہی،لیڈی ڈاکٹر کے مطابق وہ اپنے کمرہ میںمریضوں کو چیک کر رہی تھی کہ دو نامعلوم خواتین نے میرے کمرہ میں داخل ہو کر میرے سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے مجھے زدوکوب کرنا شروع کر دیا وقوعہ کی اطلاع پا کر درجنوں لوگ ہسپتال میں اکٹھے ہو گئے اس دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم احمد محکمہ صحت بہاولنگر بھی پہنچ گئے جنھوں نے ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر کلرک کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور کہا کہ وقوعہ بارے محکمانہ انکوائری بھی کروائی جائے گی دریں اثنا لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس نے بھی کاروائی کاآغا ز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں