بہا ولنگر، ضلعی پو لیس کا بسلسلہ عید میلاد النبی سیکیو رٹی پلا ن جا ری

جمعہ 8 نومبر 2019 17:14

بہا ولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ضلعی پو لیس نے ڈی پی اومحمد انور کھیتران کی ہدا یت پر 12ربیع الاول کے حو الے سے اپنی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں۔ضلعی ہیڈ کو ارٹر پر کما نڈ اینڈ کنٹر ول سسٹم کے تحت 12ربیع الا ول کے تمام جلو سو ں اور عید میلا د النبی کی فو ل پر وف سکیو رٹی کو یقینی بنا یا جائے گا۔اس سلسلے میں ابتدا ئی طو ر پر تما م پو لیس افسران کو عید میلاد النبی اورجلوس کے رو ٹس کا از سر نو جا ئز ہ لینے کے بعد سخت سکیو رٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔

ضلعی ہیڈ کو ارٹرکے علا وہ تما م تھا نہ جات کی سطح پر افسرا ن عید میلا د النبی کے منتظمین سے میٹنگز کر یں گے اور اس با ت کو یقینی بنا ئیں گے کہ ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدا یات پر مکمل عملدرآمد کر یں گے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اومحمد انور کھیتران نے کہا کہ ضلع میں تمام مکاتب فکر کے درمیان قا بل رشک محبت اور رو اداری قا ئم ہے او ر ضلعی امن کمیٹی کے تعا ون اور مشا ورت سے 12ربیع الا ول کا سکیو رٹی پلان جاری کیا گیاہے۔12ربیع الا ول کو ضلع بھر میں 33جلو س بسلسلہ عیدمیلا د النبی نکا لے جا ئیں گے جس میں Bکیٹگری کی16اورCکیٹگری کی17جلوس بر آمد ہو ں گے۔ جس کی سکیو رٹی کے لیے 1100سے زائد پولیس افسرا ن و اہلکا ران اور قو می رضا کا ران ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں