عید کی آمد آمد‘ شہر بھر میں مختلف برانڈ کی جعلی بوتلیں فروخت ہونے لگیں

بدھ 20 مئی 2020 14:16

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) عید کی آمد آمد ہے شہر بھر میں مختلف برانڈ کی جعلی بوتلیں فروخت ہونے لگی ہیں مختلف کمپنیز کے نام پر تیار کی جانیوالی مشروبات کی بوتلیں مقامی طور پر تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں جو ایک بار کھلنے پر ہی اپنی گیس کھو دیتی ہیں اس کی قیمت نیشنل برانڈ کی بوتلوں کے مطابق وصول کی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس پر توجہ دے اور جعلی مشروب فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے تاکہ لوگ جعلی اور غیر معیاری بوتلوں کی خرید سے دور رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں