بہاولنگر سمیت ملک بھر میں لیلتہ القدر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

بدھ 20 مئی 2020 14:16

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) بہاولنگر سمیت ملک بھر میں لیلتہ القدر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی لوگوں کی کثیر تعداد نے رات بھر اللہ تعالیٰ کی عبادات کرنے کے علاوہ ملکی سلامتی‘ استحکام‘ بقائ اور کرونا سمیت دیگر وبائی امراض کے خاتمہ کیلئے خصوصی دٴْعائیں کیں کرونا وائرس کی وجہ سے لیلتہ القدر پر اکثر مساجد میں محفل شبینہ ہوتا ہے مگر اس سال محفل شبینہ کا اہتمام نہ کیا گیا لوگوں کی اکثریت نے گھروں میں عبادت کی تاہم مساجد میں وہ رش دیکھنے میں نہیں آیا جو لیل? القدر پر دیکھا جاتا تھا اسی طرح لوگوں کی اکثریت اس عظیم رات میں قبرستانوں کا رخ کرکے اپنے پیاروں کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرتی ہے مگر قبرستانوں میں بھی لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا علمائ کرام نے شب قدر کے حوالہ سے بیان کیا کئی مساجد میں تکمیل قرآن کی محافل بھی ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں