بہاولنگر،اسلام نگر میں 27 سالہ نوجوان کو بیوی نے آشنا سے ملکر موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 3 جون 2020 15:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) محلہ اسلام نگر میں 27 سالہ نوجوان کو اسکی بیوی نے اپنے آشنا سے ملکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتول کی بیوی اور اسکے آشنا اکمل کو گرفتار کرلیا ہے مقتول کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بھائی کو گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

۔

(جاری ہے)

محلہ اسلام نگر میں 27 سالہ شادی شدہ نوجوان کے قتل کا واقعہ27سالہ محمد اصغر کو اسکی ہی بیوی نے مبینہ طور پر اپنے آشنا سے ملکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اسکے آشنا محمد اکمل کو گرفتار کرلیا ہے۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو اسکی بیوی نے اکمل کے ساتھ ملکر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقتول محمد اصغر نے اپنی بیوی کو اکمل کے ساتھ تعلق سے منع کیا تھا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں