بہاولنگر، تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 5ملزمان،منشیات فروش گرفتار،شراب اورناجائز اسلحہ برآمد

پیر 7 ستمبر 2020 17:10

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 5ملزمان اور منشیات فروش گرفتار،مال مسروقہ،شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد۔تفصیلات کے مطا بق ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں جاوید احمد گجرکی سربراہی میں اعجاز شاہ ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈکیتی اور نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث 5رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے پابندسلاسل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں اللہ دتہ ولد پہلوان،کلیم ولد موسیٰ،علیم ولد منیر،سانول ولد اسلم اور کاشف ولد اسماعیل شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ موٹرسائیکل،سلائی مشین،4عدد موبائل فونز،پارچات اور نقدی 30200روپے سمیت اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل 30بور اور ایک بندوق 12بور برآمد کرلی۔ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اسی طرح محمد شکیل ASIنے قبول فتانی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یٰسین کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے شراب 40لیٹر برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں