بہاولنگر ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، بچہ شدید زخمی

جمعہ 11 ستمبر 2020 13:18

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) بہاولنگر کے علاقے تھانہ گھمنڈ پور کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ نجیٹی وی چینل کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتارمنی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکڑ کے باعث پیش آیا۔ زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد جاوید اس کی بیوی شاہدہ ایک سالہ بیٹی اریش اور 3 سالہ بیٹا حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے، حادثے میں زند ہ بچ جانے والے زخمی 11 سالہ مصور کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق منڈی صادق گنج سے ہے ۔ ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ بس ڈرئیوار موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم پولیس نے بس اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیاہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں