حکومت کی جانب سے ملک بھر میں گدا گری کی روک تھام کیلئے سخت قانون بنائے جارہے ہیں

بدھ 16 ستمبر 2020 15:18

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں گدا گری کی روک تھام کیلئے سخت قانون بنائے جارہے ہیں شہروں‘ گلی محلوں اور بازاروں میں صحیح اور تندرست گدا گروں کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھجوانے اور بھاری جرمانے کرنے کا قانون اسمبلی سے پاس کروایا جائیگا اس سلسلہ میں قومی اسمبلی میں گدا گری کیخلاف قانون لایا جارہا ہے تاکہ ملک سے گدا گری کی لعنت کو ختم کرنے میں مدد مل سکے اس وقت پاکستان بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہٹے کٹے فقیر بھیک مانگ رہے ہیں جن میں خواتین اور مرد کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کے مختلف طریقے اپنا رکھے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں