بہاولنگر،تھانہ کھچی والا پولیس کی بروقت کاروائی،4سالہ معصوم بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا شیطان صفت ملزم گرفتار

ہفتہ ستمبر 13:24

بہاولنگر،تھانہ کھچی والا پولیس کی بروقت کاروائی،4سالہ معصوم بچے کیساتھ ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ کھچی والا پولیس کی بروقت کاروائی،4/5سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا شیطان صفت ملزم ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار،مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 185/7Rعلاقہ تھانہ کھچی والا میں 4/5سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ کھچی والا افتخار نذیر سوہل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم محمدکاشف کو گرفتار کرلیا۔ملزم 4/5سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہاتھا جو اہل علاقہ کے پہنچنے پر موقع سے فرارہوگیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے ورثاء کوانصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ جنسی جرائم کے روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments