ایک سو سے زائد پولیس کے چھاپے اور ریڈ بھی ملزم عابدعلی ملہی تک رسائی حاصل نہ کر سکے

منگل 22 ستمبر 2020 12:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) سانحہ موٹر وے زیادتی کیس 14روز گزرنے کے باوجود ضلع بہاولنگر کی تحصیل فور ٹعباس کا رہائشی مرکزی ملزم عابد علی ملہی پولیس کی حراست میں نہ آسکا ۔

(جاری ہے)

ایک سو سے زائد پولیس کے چھاپے اور ریڈ بھی ملزم تک رسائی حاصل نہ کر سکے البتہ ملزم کے دو رشتے دار ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹعباس سے حراست میں لے لئے گئے تھے جس میں عابد علی کا بہنوئی عارف علی اور اسکا بھائی صابر علی شامل تھے جبکہ مرکزی ملزم عابد علی ملہی کا دوسرا ساتھی جو اس وقوعہ میں شامل تھا شفقت کا تعلق بھی ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد سے ہی ہے جو کہ گرفتار ہو چکا تاہم ابھی تک مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کے لئے معمہ بنی ہوئی ہے تو علاقہ میں بھی اسکی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں