بہاولنگرضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری مجرمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج

منگل 22 ستمبر 2020 12:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) بہاولنگرضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری مجرمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہو ئے 53ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں 3اے کیٹیگری سمیت 37مجرمان اشتہاری اور5عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 09ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی06عددپسٹل،2عددبندوق 12بوراور ایک عدد رپیٹر 12بوربرآمد ہوئیں۔منشیات کی12 مقدمات میں 542لیٹرشراب معہ70لیٹر لاہن و آلات کشید چالو بھٹی اور 1120گرام چرس برآمدہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں