پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

جمعہ 2 اکتوبر 2020 14:04

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،بین الاضلاعی جواء پرچی مافیا سرغنہ اپنے سات ساتھیوں سمیت گرفتار،جدید الیکٹرونکس آلات سمیت جواء پر لگی رقم برآمد، پولیس نے 5سال سے مفرورراہزنی میں ملوث اے کیٹیگری کا خطرناک مجرم اشتہاری بھی گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمدنے مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر جواد احمد کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے بہاولی چوک سے بین الاضلاعی جواء پرچی مافیا کے سرغنہ ساجد خاں کو 7ساتھیوں سمیت گرفتارلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان بذریعہ موبائل فونزاور وائرلیس سیٹ جواء پرچی کی بکنگ میں مصروف تھے۔پولیس نے موقع سے جدید الیکٹرونکس آلات قمار بازی3عدد لیپ ٹاپ،2عددالیکٹر ک بورڈ،3عدد ٹیلی فون سیٹ،4عدد ریموٹ،1عدد کلاک،2عدد بکس،27عدد موبائل فونز،3عددجی ایس ایم ڈوائسز،2عدد ائیر ٹیل ریسور،18عدد چارجرزوغیرہ اور قماری بازی پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔اسی طرح سب انسپکٹر ماجد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی مددسے عرصہ 5سال سے مفرور راہزنی کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹیگری کے خطرناک مجرم اشتہاری محمد مشتاق عرف عثمانی ولد امید علی قوم مہار سکنہ ماکھے والی بہاولنگرکوٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم واردات کے بعد گرفتاری کے ڈر سے مختلف اضلاع میں روپوش تھا۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے مقدمہ سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح تھانہ بی ڈویژن پولیس اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں