بہاولنگر ، ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں ملزمان گرفتار، منشیات بر آمد

پیر 30 نومبر 2020 15:33

بہاولنگر ، ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں ملزمان گرفتار، منشیات بر آمد
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں ملزمان گرفتار کر کے شراب،چرس،بھنگ،ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں اے کیٹیگری سمیت 17 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت13 مقدمات درج کیے گئے جن میں 382 لیٹرشراب و لاہن معہ آلات کشید02عدد چالو بھٹیاں، 3.980 کلوگرام چرس اور 20گرام ہیروئن برآمدہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والی03ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 44بور،ایک عدد رپیٹر 12بور اور ایک عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ کاروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی اور متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرزکی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں