بہاولنگر‘شہر اور گردو نواح میں آٹے کا شدید بحران‘شہری آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے

پیر 18 جنوری 2021 14:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) شہر اور گردو نواح میں آٹے کا شدید بحران ۔شہری آٹے کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔دوردراز سے آنے والے شہری گھنٹوں لائن میں لگ کر خالی ہاتھ واپس جانے لگے۔۔۔

(جاری ہے)

شدید سردی اور دھند کے موسم میں آٹے کے لئے پوائنٹس پر آٹے ہیں۔ صرف چند تھیلے مدرسہ منڈی کے فراہم کئے جاتے ہیں ۔20 ہزار سے آبادی کے حساب سے آٹے کے تھیلے فراہم کئے جائیں۔منڈی مدرسہ اور گردونواح کی آبادی غریب اور مزدور آبادی ہے ۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں