بہاولنگر‘ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،18 مجرمان اشتہاری،16عدالتی مفروران اورمتعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

پیر 18 جنوری 2021 14:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،18 مجرمان اشتہاری،16عدالتی مفروران اورمتعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد۔ تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران63 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جن میں 18 مجرمان اشتہاری اور16عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات کے 14مقدمات میں 786لیٹرشراب ولہن معہ آلات کشیدچالوبھٹی اور2850گرام چرس برآمدکرلی۔ اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی15 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ا سلحہ ناجائز13پسٹل 30بوراور02بندوق 12بوربرآمدکیں۔ملزمان کوپابند سلاسل کرکے مقدمات درج کرلیے گئے اورمزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی جس کامقصد جر ائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں