بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں کے لگ بھگ مستحقین کو گزارا الاؤنس کی لسٹوں سے خارج کردیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 12:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں کے لگ بھگ مستحقین کو گزارا الاؤنس کی لسٹوں سے خارج کردیا گیا ہے ان میں سے اکثریت غیر مستحق لوگوں کی بتائی جارہی ہے جبکہ بنکوں میں زکوة کی کٹوتی کم ہونے سے فنڈز میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے گزارہ الاؤنس حاصل کرنیوالے ایسے افراد کو لسٹوں سے خارج کیا گیا ہے جبکہ خارج ہونیوالے مستحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی طور پر نکالا گیا ہے جبکہ مذکورہ محکمہ کا کہنا ہے کہ ان کی چھان بین کی گئی یہ کسی طرح بھی مستحق نہیں تھے جس کی بنائ پر انہیں نکالا گیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں