بہاولنگر‘دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں ایک ہی ملزم نے دو مختلف وارداتوں میں دو افراد کو فائرنگ کے نتیجہ میں قتل کردیا

منگل 15 جون 2021 14:19

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں ایک ہی ملزم نے دو مختلف وارداتوں میں دو افراد کو فائرنگ کے نتیجہ میں قتل کردیا ملزم موقع سے فرار ،پولیس تاحال ایک ٹانگ سے محروم قاتل کو گرفتار نہ کرسکی ،دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ کرکے ملزم نے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا پہلے واقعہ میں علی لنگڑا نامی ملزم نے خان بابا روڈ پرفائرنگ کرکے سابق کونسلر ریاض شاہد کے گن مین مبشر کو قتل کردیا مقتول مبشر کو سابق کونسلر کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا دوسرے واقعہ میں ملزم علی لنگڑا نے ہی مبینہ طور پر یوسف نامی شخص کو جال والا روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم علی اور سابق کونسلر ریاض شاہد کے درمیان پرانی رنجش چلی آرہی تھی قتل کی دونوں وارداتیں صدر سرکل بہاولنگر کی حدود میں رونما ہوئی ہیں ملزم قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکا پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں