حکومت کی جانب سے کرونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر کے شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھولنے کا عندیہ دیدیا گیا

منگل 15 جون 2021 14:19

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) حکومت کی جانب سے کرونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر کے شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھولنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں این سی او سی نے آئندہ اجلاس میں اس پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے اپنے صوبوں میں شادی ہالز کھولنے کی اجازت دینے کے مزاج ہونگے اس سلسلہ میں ایسے اضلاع جہاں کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہوگی ان اضلاع میں شادی ہالز بدستور بند رہیں گے جبکہ 5% شرح سے کم والے اضلاع میں شادی ہالز کھولنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں