صوبہ بھر میں اکثر کارخانہ مالکان غیر معیاری پانی سے برف تیار کررہے ہیں ‘رپورٹ

جمعرات 17 جون 2021 13:21

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے ایسے برف کارخانوں کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جنہوں نے اپنے برف کارخانوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب نہیں کی حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے صوبہ بھر میں اکثر کارخانہ مالکان غیر معیاری پانی سے برف تیار کررہے ہیں جس کے استعمال سے ہیپاٹائٹس اور مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کارخانوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں جنہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب تاحال نہیں کی انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے اور اس وقت تک انہیں برف تیار کرنے کی اجازت نہ دی جائے جب تک یہ اپنے کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں