بہاولنگر‘کنواں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس چڑھنے سے تین مزدور موقع پر جاںبحق

پیر 21 جون 2021 16:52

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) کنواں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس چڑھنے سے تین مزدور موقع پر جاںبحق دو کی حالت تشویشناک‘پانچ مزدور بے ہہوش۔

(جاری ہے)

ڈاہرانوالا کی نواحی گاؤں 138مراد میں زیر تعمیر مکان کی سیوریج کے لئے کنواں کی کھدائی جاری تھی ساتھ ہی پہلے سے تعمیر شدہ کنویں سے زہریلی گیس لیک ہو کر اس کنویں میں بھر گئی ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانچوں مزدور بہوش ہوکر گرتے گئے مقامی افراد نے ریسکیوٹیم سے رابطہ کرنے کے بعد ان ہدایات کے مطابق مزدوروں کو کنویں سے باہر نکالا جن میں سے تین مزدور بھائی موقع پر جانبحق ہوگئے دو مزدوروں کو بہوشی کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالا منتقل کردیا جس ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے منیر, شکیل, اور صابر ولد محمد جمیل سکنہ مسلم ٹاؤن ڈاہرانوالا کی موت کی تصدیق کر دی اور ذو مزدور محمد اکبر, محمد اجمل کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد حالت سریس ہونے پر بہاولپور ریفر کردیاڈاہرانوالا شہر میں افسوسناک واقعہ کے بعد سوگ کا سماںمسلم ٹاؤن کے تینوں بھائیوں کاتعلق غریب گھرانے سے تھا تینوں بھائیوں کے چھوٹے چھوٹے 9بچے ہیں ۔

تھانہ ڈاہرانوالا کے SHO اور DSPچشتیاں موقع پر پہنچ گئے اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں